ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر ایک اور خاتون قتل

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر ایک اور خاتون قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی کے علاقے شکریال میں غیرت کے نام پر ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آ گیا ہے۔ پولیس کے مطابق صادق آباد کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں سدرہ نامی خاتون کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کو غیرت کے نام پر انجام دیا گیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تمام حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

یہ واقعہ پاکستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل جیسے سنگین سماجی مسئلے کی ایک اور کڑی ہے، جس کے تحت ہر سال سینکڑوں خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔

سماجی تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنان نے اس واقعے پر شدید ردِ عمل ظاہر کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے جرائم کے مرتکب افراد کو فوری اور عبرتناک سزائیں دی جائیں تاکہ اس گھناؤنے رجحان کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔