ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل ٹاؤن: 1 لاکھ 21 ہزار کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ڈلیوری بوائے ہی ماسٹر مائنڈ نکلا

فیصل ٹاؤن: 1 لاکھ 21 ہزار کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ڈلیوری بوائے ہی ماسٹر مائنڈ نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:فیصل ٹاؤن میں ڈلیوری بوائے سے ہونے والی ایک لاکھ 21 ہزار کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہو گیا،ڈلیوری بوائے خود ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ  نکلا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے کوریئرکمپنی کی رقم ہتھیانےکیلئےڈکیتی کاجھوٹاڈرامہ رچایا،چند روز قبل ڈلیوری بوئے کوریئر کمپنی کا کیش لےجا رہا تھا۔

 ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پلاننگ کے تحت ڈکیتی کا ڈرامہ کیا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو جھوٹی ڈکیتی و فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے،ملزمان آپس میں رشتہ دار ہیں اور چند روز قبل واردات کا پلان بنایا تھا۔

ایس پی اخلاق اللہ تارڑ  کا مزید کہنا تھا کہ  ملزمان سے 1 لاکھ 21 ہزار نقدی،2 پستول، موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے،ملزمان میں ڈلیوری بوئے زین، محسن، احسن شامل  ہیں مقدمہ درج  کر لیا۔