ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کے قتل کا مقدمہ درج، دو ملزمان گرفتار

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کے قتل کا مقدمہ درج، دو ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میر ظفرالله: گھوٹکی میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے, مقدمہ مقتولہ کی بیٹی زبانی کوثر کی مدعیت میں اے سیکشن تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں عمران اور علی رضا راجپوت نامی دو افراد کو نامزد ملزم قرار دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او قابل بھیو کے مطابق نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ سمیرا راجپوت کی لاش گزشتہ روز ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی جس کے بعد یہ واقعہ سوشل میڈیا اور مقامی حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی فارینزک رپورٹ اور پوسٹ مارٹم کے نتائج کی روشنی میں مزید شواہد حاصل کیے جائیں گے جبکہ ملزمان سے تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔