ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ،2زیر حراست ملزمان ہلاک

سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ،2زیر حراست ملزمان ہلاک
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:سی سی ڈی نے رات گئے  مبینہ پولیس مقابلے  میں2زیر حراست ملزمان کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کےمطابق ہلاک ملزم علی احمد سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کی حراست میں تھا،24سالہ ملزم علی احمد بیدیاں روڈ کا رہائشی تھا۔سی سی ڈی سول لائنز کی زیر حراست ملزم بھی مارا گیا۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق مارا گیا دوسرا ملزم غلام دستگیر فتح گڑھ کا رہائشی تھا ۔دونوں ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
حکام کے مطابق دونوں ملزمان کو سی سی ڈی اہلکار ریکوری کے لئے لے کر جا رہے تھے،ہلاک ملزمان کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔