گوگل نے اینڈرائیڈ کےکٹ کیٹ ورژن کی سپوررٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا

Google, Kit Kat Android, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گوگل نے اینڈرائیڈ کے کٹ کیٹ ورژن کو سپورٹ کرنا بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ اب تک اینڈرائیڈ کا کٹ کیٹ ورژن استعمال کرنے والی ڈیوائسز گوگل کے نئے اپ ڈیٹس کو استعمال نہیں کر سکیں گی۔ 

گوگل کے مطابق کِٹ کیٹ ورژن استعمال کرنے والی فعال ڈیوائسز 1 فی صد سے بھی کم ہے۔ اس لیے کمپنی مستقبل میں گوگل پلے سروسز کی اپ ڈیٹس میں کِٹ کیٹ کو سپورٹ نہیں کرے گی۔پلے سروسز بالخصوص اے پی آئی لیول 19 اور 20 کے لیے سپورٹ ختم کر رہی ہے۔ جس میں اے پی آئی 20 خصوصی طور پر اینڈرائیڈ ویئر کی ابتدائی ریلیز کے لیے مختص تھا۔

آخری بار گوگل کی جانب سے 2021 میں اینڈرائیڈ جیلی بِین 4.3-4.1(اے پی آئی لیول 16-18) کی پلے سروسز سپورٹ ختم کی گئی تھی اور اس کے بعد اینڈرائیڈ 4 کے تمام ورژن باقاعدہ طور پر بند کیے جاچکے ہیں۔

اس وقت گوگل نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا تھا کہ سالوں تک جاری رہنے والی سپورٹ کے لیے زیادہ تعداد میں ڈیویلپرز اور خصوصی ہینڈلنگ کے طالب نئے فیچرز پر کیو اے کے زیادہ مقدار میں وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اینڈرائیڈ کٹ کیٹ  گیارہویں اینڈرائیڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم کا کوڈ نام ہے، جو ریلیز ورژن 4.4 کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ ورژن  3 ستمبر 2013 کو منظر عام پر آیا تھا۔  KitKat نے بنیادی طور پر محدود وسائل کے ساتھ داخلی سطح کے آلات پر بہتر کارکردگی کے لیے آپریٹنگ سسٹم کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی تھی۔ کِٹ کیٹ اینڈرائیڈ کے ساتھ پہلا فون  نیکسس فائیو تھا۔

اکتوبر 2022 تک، 1.39% اینڈرائیڈ ڈیوائسز KitKat چلاتی  تھیں۔24 جولائی 2023 کو  گوگل نے اعلان کیا کہ گوگل پلے سروسز اس سال اگست میں کٹ کیٹ کو مزید سپورٹ نہیں کرے گی۔