(علی ساہی)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر مزید 55 اہلکاروں کو محکمانہ ترقی مل گئی،قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 55 پولیس افسران اور اہلکاروں کو سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رینک پر پروموٹ کر دیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے۔آئی جی پنجاب نےترقی پانے والوں کو مزید دل جمعی سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔
لاہور سمیت مختلف ریجنز میں جاری پروموشن کے حالیہ مرحلے میں 7ہزار ترقیاں دی جا رہی ہیں،آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ترقی پانے والوں میں راولپنڈی اور ساہیوال ریجن کے 17 اے ایس آئیز اور 38 ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔ترقی کے اہل ہر افسر و اہلکار کو اس کا محکمانہ حق بلا تاخیر مل رہا ہے۔ ترقیوں اور ویلفیئر کے اقدامات کے نتیجے میں فورس کی کارکردگی میں مزید بہتری آنا یقینی امر ہے۔