ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی سابق لیگی حکومت پر تنقید

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی سابق لیگی حکومت پر تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سپیکر پنجاب اسمبلی کی ن لیگ حکومت پر تنقید، سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھرتیوں میں10سال پابندی رہی جس سے جرائم میں اضافہ ہوا، پولیس پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا گیا، اگر چھوٹو گینگ کو قائم کرنےسے قبل ختم کر دیا جاتاتوگینگ مضبوط نہ ہوتا۔
 تفصیلات کے مطابق  پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ہوا جس میں محکمہ داخلہ کے حوالے سےسوالات کیے گئے ۔اجلاس کےدوران اپوزیشن رکن اسمبلی طاہر پرویز کے پٹرولنگ پوسٹوں کے حوالے سے سوال پرسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے ریمارکس دیئے  کہ پولیس کی بھرتیوں پر10سال سے پابندی عائد  ہے جس سے  جرائم میں اضافہ ہوا۔پنجاب بھر میں پولیس کی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر چھوٹوں گینگ کو قائم کرنے سے پہلے ہی ختم کر دیاجاتاتو گینک مضبوط نہ ہوتا۔

سپیکر چودھری پرویز الٰہی  کا کہنا تھا کہ پولیس کی کمی اور پیٹرولنگ نہ ہونے سے چھوٹوگینگ نے بنکرز بنائے۔ن لیگ دور میں چھوٹو گینگ کے خاتمے کے لئے  سکیورٹی فورسز کو  بلا یا گیا تھا۔ دس سال ہوگئے پنجاب میں پولیس پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا گیا۔ وزیر قانون بشارت راجہ نے ایوان کو بتایا کہ موجودہ آئی جی پنجاب نے تھانوں کی مرمت کا سال قرار دیا ہے۔ اس سال تھانوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔کرائم ریٹ کی بنیادی وجہ سے پولیس افسران مقدمہ درج کرتے ڈرتے رہے۔ہم پولیس کو پیشہ وارانہ کام کرنے کا جو موقع دے رہے ہیں وہ پہلے نہیں دیا گیا۔ وقفہ سوالات کے فوراً بعد ہی لیگی رکن اسمبلی زیب النسا نے کورم کی نشاندہی کر دی، سپیکر نے کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس جمعرات کی دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا۔