(کومل اسلم)شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، موسم خوشگوار ہوگیا،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، سول سیکرٹریٹ، ہائیکورٹ مرغزار کالونی،سبزہ زار ،ملتان روڈ کے اطراف میں بونداباندی شروع ہو گئی۔گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی تاہم بارش تھمنے کے بعد شدید حبس ہو گیا تھا تاہم آج صبح سویرے ہی آسمان پر بادلوں کا ڈیرہ رہا جس کے بعد ہلکی بوندا باندی شروع ہو گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھربارش وقفےوقفےسےجاری رہنےکاامکان ہے جبکہ رواں ہفتے بارشوں کاسلسلہ جاری رہےگا،شہرکادرجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
دوسری جانب آلودگی میں کمی سے شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 86 ریکارڈ کیا گیا،لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں نوویں نمبر پر آ گیا۔ماحولیاتی آلودگی میں کمی پر شہر کی آب وہوا معتدل ہوگئی۔
مراتب علی روڈ گلبرگ میں سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس 159 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماڈل ٹاؤن 155،فیز 8 ڈیفنس 153، ایمپریس روڈ گڑھی شاہو 153، ایف سی کالج 148، بیدیاں 120، کوٹ لکھپت 104 جبکہ عسکری ٹین میں 86 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔