(ویب ڈیسک)تندرستی ہزار نعمت ہے، ماہرین کے مطابق صحت کا براہ راست تعلق ہماری خوراک سے ہوتا ہے،اچھی خوراک کھائیں لیکن احتیاط اور اعتدال کا دامن نہ چھوڑیں۔
اگر بات کریں عید الاضحیٰ کی تو مسلمان اپنی استطاعت کے مطابق قربانی کا مذہبی فریضہ ادا کرتے ہیں ،لاہور میں عیدلاضحیٰ کے دنوں میں گوشت کے زیادہ استعمال سے پیٹ کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 3 دن میں تقریباََ سینکڑوں کیسز لاہور کے ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیٹ کےامراض والے کیسز کی تعداد گو کہ گزشتہ سالوں کی نسبت کم رہی حالانکہ اس موسم میں معمول سے زیادہ مریض ہسپتالوں میں آتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سروسز ہسپتال جناح ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں بھی پیٹ کے سینکڑوں مریض آئے جن میں سے بہت سے مریض زیادہ گوشت اور کھانے پینے میں بے اعتدالی کی وجہ سے سے بیمار ہوئے۔ڈاکٹروں نے مریضوں کا علاج کیا اور ساتھ ہی تلقین کی کہ زیادہ گوشت خاص طور پر بہت زیادہ چٹ پٹے اور مصالحہ داروں کھانے سے پرہیز کریں ۔