لوہاری گیٹ سےنوجوان کی بوری بند لاش برآمد

لوہاری گیٹ سےنوجوان کی بوری بند لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) لوہاری گیٹ کے قریب پچیس سالہ نوجوان کی تشدد شدہ بوری بند لاش برآمد ہوئی، پولیس کی روایتی ہٹ دھرمی،جائے وقوعہ پر 2 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی،فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکھٹے کیے بغیر ہی پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقہ تھانہ لوہاری گیٹ کی حدود میں پچیس سالہ شخص کی لاش بوری میں بند ملی،نامعلوم افراد نوجوان کی لاش کو بوری میں ڈال کر پھینک گئے،عینی شاہدین نے پولیس کو اطلاع دی مگر متعلقہ تھانہ کی پولیس نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور گھنٹے کی تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی۔

پولیس کے مطابق نوجوان کو پہلے تشدد کیا گیا اور بعد میں گولی مار کر قتل کردیا جس کے بعد ملزمان لاش کو بوری میں بند کر کے پھینک گئے ۔ابتدائی تحقیقات میں مقتول کی شناخت 25 سالہ بختیار اللہ کے نام سے ہوئی جو کہ پشاور کا رہائشی تھا۔عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم افراد موٹر سائیکل سوار نےمسجد کے دروازے کے قریب لاش پھینکی۔

ملزمان کی جانب سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی وہ وہی چھوڑ کر بھاگ نکلے۔ لوہاری گیٹ پولیس نے فرانزک ٹیم بلائے بغیر ہی لاش مردہ خانہ منتقل کردی جس سے جائے وقوعہ سے مکمل طور پر شواہد اکھٹے نہیں کیے جاسکے۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شہر میں آئے روز خوفناک واقعات سامنے آرہے ہیں جن کی وجہ سے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے کیونکہ سکیورٹی اہلکاروں میں سے کچھ کالی بھیڑیں ان کی پشت پناہی کررہی ہیں اور اپنا کمشن لے کر ملزمان کو چھوڑ دیتی ہیں، غریب،نادار کو دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا جاتا، یہ وہ حالات ہوتے ہیں جس سے معاشرے میں جرائم کا اضافہ ہوتا کیونکہ مخالفین سے بدلہ لینے کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے تودریغ نہیں کیاجاتا اور قانون خاموشی کے ساتھ تماشا دیکھتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer