ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں 1487 نئے کورونا کیسز سامنے آگئے

پاکستان میں 1487 نئے کورونا کیسز سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں کورونا  کیسز   کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور ملک میں فعال مریض گھٹ کر 35 ہزار 291 رہ گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 630 ٹیسٹ کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں کورونا  کیسز   کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور ملک میں فعال مریض گھٹ کر 35 ہزار 291 رہ گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 630 ٹیسٹ کیے گئے۔

  ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 18 لاکھ  21 ہزار  296  ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔24 گھنٹوں میں ملک بھر میں ایک ہزار 487 کورونا  کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہوگئی ہے۔

سندھ میں ایک لاکھ 16 ہزار 800، پنجاب میں 91 ہزار 691، خیبرپختونخوا میں 33 ہزار 71، بلوچستان میں 11 ہزار 550، اسلام آباد میں 14 ہزار 821 ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 942 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 12 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے مزید 24 مریض دم توڑ گئے۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی ہے۔

سندھ میں 2110، پنجاب 2113 ، خیبرپختونخوا میں 1170، اسلام آباد میں 162 ، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 47 جب کہ آزاد کشمیر میں تاحال49 مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer