( فہد علی ) سپیریئر یونیورسٹی کے ہاسٹل میں 22 سالہ نوجوان کی پراسرار ہلاکت، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ عمران کے ہاسٹل کا دروازہ چار روز سے بند تھا، دروازہ توڑنے پر کمرے میں عمران کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ عینی شاہدین کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ عمران ڈیرہ غازی خان کا رہائشی تھا اور سپیریئر یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا۔ عمران کے لواحقین کو اطلاع کر دی گئی ہے، پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔