بارش کہیں رحمت، کہیں زحمت، چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

بارش کہیں رحمت، کہیں زحمت، چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: موسلا دھاربارشوں سے متاثرہ چھت گرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، مومن پورہ میں افسوسناک سانحہ میں ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے تین بچے جاں بحق، خاتون سمیت 4 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مومن پورہ میں رات گئےگھرکی چھت گرگئی، تین افراد جاں بحق جبکہ چارزخمی، زخمیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا، گھرکی چھت گر نے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد دب گئے۔ جن میں تین جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہیں، ریسکیو سمیت دیگرامدادی ٹیمیوں نے کارروائی کرکے ملبے تلے دبے تمام افراد کونکال لیا، جاں بحق ہونیوالے تین بہن بھائیوں کی شناخت چھ سالہ خرم شہزاد، آٹھ سالہ ہارون اور دس سالہ سونیا کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں نوسالہ روحیل اوربچوں کی والد ہ رضیہ بی بی شامل ہیں۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔

دوسری جانب لیل گاؤں میں بھی خستہ حال چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر عمر رسیدہ میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

Shazia Bashir

Content Writer