میاں افتخار رامے: پاکستان میں یوٹیوب کنٹینٹ کریئٹرز میں سے ایک ڈکی بھائی (سعد الرحمان) نے اپنے چینل پر 10 ملین سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے، خاص طور پر پاکستان کے تناظر میں جہاں وہ پہلے انفرادی لائف اسٹائل وی لاگر بن گئے ہیں جنہوں نے یہ ہندسہ حاصل کیا۔ ڈکی بھائی نے اس موقع پر ایک لائیو سٹریم بھی کی جس میں وہ مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کافی جذباتی ہو گئے تھے۔ ان کے چینل پر اب 10 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔
ڈکی بھائی کے چینل پر ویڈیوز کے کل ویوز 2 ارب سے زیادہ ہو چکے ہیں۔ پچھلے سال میں قانونی مسائل، گرفتاری اور دیگر چیلنجز کے باوجود مداحوں کی سپورٹ سے وہ یہ مقام حاصل کر سکے۔
