(عابد چوہدری) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں پروموشنز کا سلسلہ جاری ہے اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا ، جس میں 6 اہلکاروں کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 6 اسسٹنٹس کو آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی اسد اعجاز ملہی نے ترقی پانے والے آفس سپرنٹنڈنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید تندہی سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر پروموٹ ہونے والوں میں محمد منتظر مہدی، ضیاء الرحمن، محمد وقاص نذر، مونا ظفر، نبیلہ اشرف، مدیحہ نسیم شامل ہیں۔