ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ؛ پی ڈی ایم اے 

بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ؛ پی ڈی ایم اے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ رات   سے جاری ہے یہ سلسلہ کل  منگل 27 جنوری کی صبح یا دوپہر  تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

 کوئٹہ گوادر، جیوانی، نوکنڈی، دالبندین، چاغی، سرگیشہ، خاران، پنجگور، نوشکی، سوراب، گوادر، کیچ تربت میں کہیں تیز کہیں کم بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔   کوئٹہ میں وقفے وقفے سے بارش اور ہلکی برفباری کا سلسلہ  جاری ہے۔کوئٹہ   زیارت، پشین، قلات، چمن،  خانو زئی، کان مہترزئی، مسلم باغ اور دیگر علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔

 مغربی ہواؤں کا یہ سسٹم کل صبح تک وقفے وقفے سے بارش اور برفباری جاری رکھے گا۔  شمالی بلوچستان میں شدید سردی اور برف سے سڑکیں پھسلن والی یا بند ہو سکتی ہیں۔ عوام احتیاط کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں.