(رابیل سدید )سندھ کے سکولوں میں یومِ یکجہتی کشمیر منانے کی ہدایت کردی گئی۔
سندھ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام نجی سکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 5 فروری 2026 کو یومِ یکجہتی کشمیر کے طور پر منائیں،اس موقع پر سکولوں میں مباحثے، تقریری مقابلے اور مضمون نویسی کے پروگرامز منعقد کیے جائیں گے ۔
5 فروری 2026 کوتمام نجی سکولوں میں اس حوالے سےخصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں مباحثے، تقریری مقابلے اور مضمون نویسی کے پروگرام شامل ہیں۔
سکولوں کو اپنی سرگرمیوں کی تفصیلات ڈائریکٹوریٹ کو بھیجنا ہوں گی۔