جنید ریاض:والدین نےسموگ میں کمی کےباعث یکم فروری سے اوقات کار میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا تاہم صوبہ بھرمیں سموگ،یکم فروری سےسکولوں کےاوقات کارتبدیل ہونگےیانہیں؟اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔
محکمہ تحفظ ماحولیات نے31جنوری تک سکولوں کےاوقات کارمیں تبدیلی کی تھی،سکولوں کےاوقات کاراس وقت صبح پونے9سےدن ڈیڑھ بجےتک کےہیں،محکمہ سکول ایجوکیشن نے موجودہ ٹائمنگ کا نوٹیفکیشن 15 اپریل تک کیلئے جاری رکھا ہے۔
والدین کا مطالبہ ہے کہ سموگ کم ہونے کی وجہ سے اوقات کار میں فوری تبدیل کیے جائیں،سکولوں کے صبح پونے 9 بجے لگنے کے اوقات کار بہت لیٹ ہیں۔
اس حوالے سےمحکمہ سکول ایجوکیشن نے تاحال اوقات کار میں تبدیلی کیلئے کوئی حکمت عملی نہ اپنائی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اب یکم رمضان سے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی جائے گی۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App