ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 147 کی  بریک؛  محمد آصف سنوکر میں ریکارڈ بریک کھیلنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے

Asif, Snooker, City42, 147 break
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : محمد آصف  قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں147کا بریک کھیل  کر  سنوکر میں میکسیمم بریک کھیلنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے۔ 
  آصف نے آج قومی چیمپئن شپ میں علی رضا کے ساتھ میچ میں 147کی بریک کھیلی۔
 محمد آصف قومی اسنوکر چیمپئن شپ کی تاریخ میں 147 کی بریک کھیلنے والے دوسرے پاکستانی ہیں،جب کہ مجموعی طور پر یہ  سنگِ میل عبور کرنے والے وہ چوتھے پاکستانی ہیں۔ سنوکر میں ایک بار میں مسلسل پوائنٹس بنانے  میں سب سے بڑا قابلِ حصول ہندسہ 147 ہوتا ہے۔ اسے سنوکر میں سب سے بڑی بریک کہتے ہیں۔ 

2008 میں صالح محمد نے ایشین چیمپئن شپ میں 147 کی بریک کھیلی تھی۔ 2021 کی قومی چیمپئن شپ میں محمد سجاد  نے 147 کی بریک کھیلی تھی۔  مارچ 2022 میں ورلڈ انڈر 21 چیمپئن شپ میں احسن رمضان نے 147کی  بریک کھیلی تھی۔