نواز شریف کے ساتھ مل کر  معیشت بہتر بناؤں گا، جہانگیر ترین کی این اے 149 ملتان میں انتخابی مہم

City42, Jahangir Tareen Multan, NA149 Multan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملتان میں استحکام پاکستان پارٹی کے چئیرمین جہانگیر ترین نے یونین کونسل نمبر8 کے چئیرمین رانا معراج خالد کے گھر جا کر ان کو اپنے ساتھ شامل کر لیا۔ رانا معراج خالد نے جہانگیر ترین کے ساتھ اپنے گھر پر ملاقات کے بعد کہا کہ جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔
رانا معراج خالد کے ساتھ ملاقات کے دوران جہانگیر ترین نے رانا معراج خالد اور دیگر کو  اپنی پارٹی کے مفلر پہنائے۔ جہانگیر ترین نے رانا معراج خالد کے گھر کارنر میٹنگ سے خطاب بھی کیا۔ 

 جہانگیر ترین نے کارنر میٹنگ میں کہا کہ حلقہ کے مسائل حل کراؤنگا، عوام کی امیدوں پر پورا اتروں گا،بڑے یا چھوٹے مسائل حل ہوں، انشاء اللہ حل کرانا میری ذمہ داری ہے، جہانگیر ترین نے کہا کہ 8 فروری کا دن ہمارے لئے خوشخبری کا دن ہوگا۔ملکی معیشت کی بہترین سب سے اہم ہے۔ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرینگے۔ایسے کام کرینگے جس سے لوگ خوشحال ہونگے۔شاہد محمود کے ساتھ ملکر حلقے کو پہلے سے بہتر بنائیں گے۔ نواز شریف اور شہباز شریف سے ملکر ملکی معشیت کو بہتر بنائیں گے۔
عوام ہمیں ووٹ دیکر احسان کرتے ، انکی محبت کا قرض چکائیں گے۔

پی ٹی آئی کے سابق چئیرمین رفیق سندیلہ  جہانگیر ترین کے ساتھ شامل ہو گئے

 جہانگیر ترین نے ضلعی صدر ن لیگ بلال بٹ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین رفیق سندیلہ نے پی ٹی آئی چھوڑ کر جہانگیر ترین اور شاہد محمود کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز بھی موجود تھے۔

نوناری برادری کے نمائندوں نے جہانگیر ترین کی حمایت کر دی

 ملتان میں نوناری برادری کی جانب سے جہانگیر خان ترین کی حمایت کا بھرپور اعلان کیا گیا۔ نوناری برادری کے نمائندوں نے ملتان مین جہانگیر ترین کے بئٹے علی ترین کے ساتھ ملاقات کی اور این اے 149 میں ان کی مکمل حمایت کا اعکان کر دیا۔علی خان ترین سے ملاقات کرنے والوں میں ملک محمد اعظم مہروی نوناری ، مہر محمد ریاض نوناری شامل تھے۔ ملک محمد اعظم مہروی اور مہر محمد ریاض نوناری نے علی خان ترین کو استحکام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان عقاب کا ماڈل پیش کیا.

 اس موقع پر سلیم اکرم، محمد جنید، مختیار غوری، محمد الیاس، حاجی محمد بخش، حاجی غلام شبیر نوناری ودیگر شریک تھے۔ اس موقع پر اظہر سلیم کملانہ، برگیڈیئر ر قیصر مہے بھی موجود تھے۔


اس موقع پر سلیم اکرم، محمد جنید، مختیار غوری، محمد الیاس، حاجی محمد بخش، حاجی غلام شبیر نوناری ودیگر شریک تھے۔ اس موقع پر اظہر سلیم کملانہ، برگیڈیئر ر قیصر مہے بھی موجود تھے۔@aliktareen pic.twitter.com/fWwU23Nc1u



شاہ شمس دربارپر حاضری ، دعا، پھول چڑھائے