اچھرہ ؛ دکان میں آتشزدگی، میٹرو بس کا سکریپ جل کر خاکستر ہوگیا

 اچھرہ ؛ دکان میں آتشزدگی، میٹرو بس کا سکریپ جل کر خاکستر ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقے اچھرہ میں انڈر پاس کے قریب واقعہ دکان میں آتشزدگی،دکان کے اندر موجود میٹرو بس کا سکریپ جل کر خاکستر ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع ک کہنا تھا کہ آگ اچھرہ انڈر پاس کے قریب واقعہ دکان میں بھڑکی جہاں پر میٹرو بس کا سکریپ رکھا ہوا تھا۔ آتشزدگی کے موقع پر راہ گیر وں نے دھواں اٹھتا دیکھ کر فوری طور پر ریسکیو حکام کو اطلاع دی۔ ریسکیو حکام کو اطلاع  ملتے ہی دو فائر ٹینڈر کی جانب سے فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ریسکیو حکاپ کا کہنا تھا کہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن آگ لگنے سے میٹرو بس کا اسکریپ جل کر خاکستر ہو گیا۔