خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ تشکیل

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ تشکیل دے دی گئی، محکمہ انتظامیہ نے اس حوالے سے احکامات جاری کر دیئے۔

محکمہ انتظامیہ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے نگران کابینہ کے ارکان تعینات کر دیئے۔نگران کابینہ میں عبدالحلیم قصوریہ، سید مسعود شاہ، حامد شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر اور منظور خان آفریدی شامل ہیں۔

شفیع اللّٰہ خان، شاہد خان خٹک، حاجی غفران، ساول نذیر ایڈووکیٹ، بخت نواز، فضل الہٰی، عدنان جلیل بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔ محکمہ انتظامیہ کے مطابق نگران کابینہ میں خوشدل خان ملک، تاج محمد آفریدی اور محمد علی شاہ شامل ہیں۔