ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرمپ کےفیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کےفیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال کرنے کا فیصلہ
کیپشن: donald trump
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کےبعد ان کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میٹا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل اکاؤنٹ فیس بک اور انسٹاگرام  پر پابندی آنے والے ہفتوں میں ختم ہوجائے گی، یہ پابندی تقریباً 2 سال  کے بعد ختم ہورہی ہے جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل اکاؤنٹ بحال ہوجائیں گے۔

میٹا کے گلوبل افئیرز کےصدر نیک کلیگ نے کہا کہ ٹرمپ کےحامی اب یہ سننے کےقابل ہوں گےان کے سیاسی رہنما کن خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔نیک گلیک کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے اکاؤنٹس کی بحالی کے جائزے سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اب سابق امریکی صدر کےاکاؤنٹس عوامی تحفظ کے لیے کسی سنگین خطرے کی علامت نہیں ہیں۔

میٹا کے گلوبل افئیر کے صدر نے متنبے بھی کیا کہ ماضی کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے اب انہیں دوبارہ جرم کی صورت میں سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ سابق امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس 2021 میں ان کے دورِ صدارت کے آخری ایام میں امریکی پارلیمنٹ پر حملے کی حمایت کے بعد معطل کیے گئے تھے۔