صدر پاکستان نے ڈائمنڈ جوبلی کے نام سے نیا تمغہ تفویض کرنے کی منظوری دیدی

صدر پاکستان نے ڈائمنڈ جوبلی کے نام سے نیا تمغہ تفویض کرنے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم ) صدر مملکت نے پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تمغہ 2022 کے نام سے نیا تمغہ تفویض کرنے کی منظوری دے دی, ڈاکٹر عارف علوی نے نیا تمغہ قائم کرنے کی منظوری اعزازات ایکٹ 1975 کے تحت دی۔

پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تمغہ 2022 افواج پاکستان، سول فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کو پاکستان کی جغرافیائی و سیاسی حدود کے دفاع میں خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں دیا جائے گا,  تمغہ عسکریت پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے اور اندورنی اور بیرونی طور پر قیامِ امن کیلئے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں دیا جائے گا,  تمغہ قیامِ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ، 14 اگست 2022 سے نافذ العمل ہوگا۔