صحافی  حسنین شاہ قتل کیس، ریکی کرنیولا امجد پاشا بھی پکڑا گیا

lahore police officer on murder spot
کیپشن: polcie officer on murder spot
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری: صحافی حسنین شاہ قتل کیس میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔  شوٹرز کے بعد ریکی کرنے والا امجد پاشا بھی گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس نے دونوں شوٹرز حیدر شاہ اور امجد پاشا کو گرفتار کرلیا ہے۔ حیدر شاہ 7 سال اور امجد پاشا 10 سال سے  ایشیا گولڈ جیولرز کے مالک عامر بٹ کے ملازم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوٹرز کا ساتھی امجد پاشا  کیپیٹل ٹی وی کے دفتر سے ریکی کر رہا تھا اور بزریعہ کال اپنے ساتھیوں کو معلومات دے رہا تھا ۔ گرفتار ملزمان کو مزید تحقیقات کے لئے سی آئی اے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔