شہزاد اکبر کے جاتے ہی ڈی جی اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود

شہزاد اکبر کے جاتے ہی ڈی جی اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے جاتے ہی ڈی جی اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود کردیئے گئے

 معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے جاتے ہی ڈی جی اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود کردیئے گئے ۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نیانوٹیفکیشن  جاری کردیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کو عملی طور پر ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈی نیشن کے ماتحت کر دیا گیا، ڈی جی اینٹی کرپشن اپنی تمام فائلیں، بجٹ معاملات ،آپریشنل معاملات اور ایچ آر کے معاملات کی فائلیں بھجوائیں گے ،  اینٹی کرپشن کے معاملات اب ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈی نیشن دیکھیں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری کو آرڈی نیشن کے بعد اینٹی کرپشن کی فائلیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے پاس جائیں گی۔