جنید ریاض: سرکاری وپرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم طلبا واساتذہ میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ کا معاملہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ڈسٹرکٹ سے اعدود شمار طلب کرلیے ہیں۔
اساتذہ و طلباء میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے معاملے پر محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نےتمام اضلاع سےاساتذہ اورطلباءکی کورونارپورٹس طلب کرلی۔تمام ڈسٹرکٹس ایجوکیشن اتھارٹیز سے اعدادوشمار 30 جنوری تک جمع کروائیں گے۔ کورونا کیسز کی تعداد کو آئندہ صوبائی وزائے تعلیم کانفرنس میں زیر غور لایا جائے گا۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں کےمختلف سکولوں میں کورونا ٹیسٹ کرنےسےلاہور میں 8 اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آئے تھے۔گورنمنٹ گرلز سکول رائیونڈ 2 اور گورنمنٹ بوائز سکول ٹھوکر نیاز بیگ کے 3 اساتذہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول اعوان ٹاون میں ایک اور ایل جی ایس جوہرٹاون میں 2 اساتذہ کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
کورونامثبت آنیوالےاساتذہ میں شامین رمضان ، تسلیم اکرم،حذیفہ شاہد،اشرف ہدایت شامل ہیں۔شعیب اصغر،فضل احمد،ثقلین مصطفی اورماریہ حفیظ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔مذکورہ اساتذہ کو سکول سے چھٹی دیدی گئی ہے ۔ محکمہ صحت نےمذکورہ اساتذہ کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کردی ہے۔