ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان کا لاہور میں مصروف دن

وزیراعظم عمران خان کا لاہور میں مصروف دن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)وزیراعظم عمران خان نےوزیراعلیٰ پنجاب اور قومی وصوبائی اسمبلی کے اراکین سے ملاقاتیں کیں، اراکین کے مسائل حل کرنے کیلئے انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کے مابین مربوط اور موثر مکینزم بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ لاہور کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی، ایوان وزیراعلیٰ میں ہونیوالی ملاقات میں قومی وصوبائی اسمبلی کے اراکین نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اراکین اسمبلی کے ترقیاتی منصوبوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے انتظامیہ اور اراکین کے درمیان میکنزم بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کسی علاقے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، اراکین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے منشور کا بنیادی عنصر کرپشن کا خاتمہ ہے جبکہ ایک منظم مافیا معاشرے میں حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہا ہے، جان بوجھ کر ہر روز افراتفری کی باتیں کی جاتی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ولیج کونسل کے انتخاب کی تیاری کرکے الیکشن کا اعلان کیا جائے کیونکہ نچلی سطح پر انتخاب ہی عوامی مسائل کا حل ہے، عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو قبضہ مافیا، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے مزید سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی جبکہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو صوبے میں گڈ گورننس بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer