ہائی وولٹ تارو ں نے بچے کی جان لے لی

 ہائی وولٹ تارو ں نے بچے کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقہ گجرپورہ میں پیش آیا، 12 سالہ بچہ چھت پر کھیل رہا تھا کہ ہائی وولٹ تاروں سے کرنٹ لگ گیا جس سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرپورہ میں دلخرا ش واقعہ پیش آیا جہاں کھیلتے ہوئے 12 سالہ بچے کو  ہائی وولٹیج  تاروں اچانک کرنٹ لگ گیا،12 سالہ سبحان کی چیخ کی آواز سن کر اہلخانہ نے بھاگ کر بچے کو تاروں سے دور کیا مگر کرنٹ کی شدت نے بچےسے زندگی کی سانسیں چھین لیں، کرنٹ لگنے سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ورثاء کا کہناتھا کہ کہناتھا کہ لیسکو کو بارہا شکایت کی مگر تاریں ٹھیک نہیں کی گئیں، ورثاء نےلاپرواہی برتنے پر انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer