(وقاص احمد) ٹاؤن شپ سے سابق کپتان ہاکی اولمپئن وقاص شریف کی گاڑی چوری ہو گئی، وقاص شریف نے اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرا دی۔
وقاص شریف کے مطابق اس کی سٹی ہونڈا گاڑی کالج روڈ کے قریب سے چوری ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ وہ گاڑی کھڑی کرکے گھر کے اندر گئے اور تھوڑی دیر بعد واپسی پر گاڑی وہاں موجود نہیں تھی۔
اولمپئن وقاص شریف ایک ماہ قبل سیالکوٹ سے لاہور شفٹ ہوئے ہیں، وقاص شریف نے تھانہ ٹاؤن شپ میں چوری ہونیوالی گاڑی کی برآمدگی کیلئے درخواست بھی دیدی ہے۔