پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز سےمتعلق اہم خبر

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز سےمتعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس28 جنوری کو طلب کرلیا گیا،آل راؤنڈر فہیم اشرف کا نام ٹیسٹ سکواڈ کیلئے زیر غورآنے کا امکان ہے۔

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کاانتخاب قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 28 جنوری کو ہوگا، آل راونڈر فہیم اشرف کا نام ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کے لیے زیر غور ہے، سلیکشن کمیٹی کے اراکین پاک بنگلہ دیش تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل لاہور پہنچیں گے،پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین 2 ٹیسٹ میچز اور 1 ون ڈے بھی کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں 7 سے 11 فروری تک کھیلا جائے گا،سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں ہوگا،علاوہ ازیں کراچی سٹیڈیم میں ہی دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا واحد ون ڈے میچ 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer