ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واش روم میں لال بیگ، مہوش حیات ائیر پورٹ انتظامیہ پر برس پڑیں

واش روم میں لال بیگ، مہوش حیات ائیر پورٹ انتظامیہ پر برس پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) اداکارہ مہوش حیات ائیر پورٹ کے واش روم میں گندگی اور تعفن دیکھ کر ایئرپورٹ انتظامیہ پر برس پڑیں۔

مہوش حیات کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جو کبھی اپنے دل کی بات کہنے میں ہچکچاتی نہیں اورشوبز کے علاوہ سیاسی و سماجی موضوعات اور عوامی مسائل پر بھی کھل کر گفتگو کرتی ہیں، مہوش حیات نے کراچی ایئر پورٹ پرموجود گندگی پر انتظامیہ کو کھری کھری سناتے ہوئے اعلیٰ حکام کی توجہ اس جانب کر انے کی کوشش کی ہے۔

مہوش حیات نے ٹوئٹر پر کراچی ایئرپورٹ پر ناخوشگوار تجربے کو بیان کرتے ہوئے اسے قابل نفرت قرار دیا اور لکھا کہ بدقسمتی سے کراچی ایئرپورٹ کا خواتین کیلئے مخصوص واش روم استعمال کرنے کا اتفاق ہوا جو انتہائی گندگی اور تعفن سے بھرپور تھا یہاں تک کہ واش روم میں لال بیگ بھی دیکھے، ایئر پورٹ کے واش روم کا یہ حال نہ صرف لوگوں کیلئے غیر صحت مند ہے بلکہ جو لوگ بیرون ممالک سے یہاں آتے ہیں ہم انہیں یہ گندگی دکھا کر ان پر اپنے ملک کا پہلا تاثر کیا دینا چاہتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer