وزیر اعظم آج لاہور آئیں گے، اہم ملاقاتیں متوقع

 وزیر اعظم آج لاہور آئیں گے، اہم ملاقاتیں متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے، تحریک انصاف کے ہم خیال ارکان کے معاملے پر بڑا بریک تھرو ہونے امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعظم گروپ کے مطالبات خود سنیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب ہم خیال اراکین کی ملاقات سے پہلے وزیر اعظم سے ون آن ون ملاقات کریں گے اور انہیں صورتحال پر بریفنگ دیں گے، وزیر اعظم لاہور میں پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے، پنجاب کی اتحادی سیاست پر بھی وزیر اعظم کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزیر اعلیٰ خود وزیر اعظم کو صوبائی وزراء کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دیں گے، وزیر اعظم صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer