ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہنگ ,کار نالے میں گرنے سے 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی

چوہنگ ,کار نالے میں گرنے سے 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی
کیپشن: City42 - Car, Drain, Accident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) چوہنگ کے علاقے میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر روہی نالے میں جا گری۔ حادثے میں علی اویس نامی نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد کو زخمی حالت میں ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں شاہ چوک کے قریب کار سوار علی اویس، عدیل، شان اور آصف جا رہے تھے کہ اسی دوران تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نالے میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے کار سوار تین افراد کو نکال کر زخمی حالت میں بحریہ ہسپتال منتقل کردیا جبکہ علی اویس نامی نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علی اویس کی لاش قبضہ میں لیکر کار سواروں کے بیانات قلمبند کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer