میشاءشفیع نے عدالتی فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

میشاءشفیع نے عدالتی فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) گلوکارہ میشاءشفیع کی وکیل نگہت داد نے میڈیا پرعلی ظفر کے خلاف گلوکارہ کے بیان بازی پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا، وکیل کا کہنا ہے کہ تفصیلی عدالتی فیصلہ ملتے ہی چینلج کریں گی۔

معروف گلوکارعلی ظفراور گلوکارہ میشاشفیع کا کیس طویل ہونے کے ساتھ حیران کن بھی ہوتا جا رہا ہے۔ دو روز قبل عدالت نے میشاءشفیع کو علی ظفر کے خلاف کوئی بھی بیان بازی کرنے سے منع کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا ۔جس پر میشاءشفیع کی وکیل نگہت داد کا کہنا ہے کہ وہ تحریری تفصیلی عدالتی فیصلہ ملتے ہی اسے چیلنج کریں گی کیونکہ میشاءنے اپنی پہلی ٹویٹ کے بعد سے اب تک کوئی بیان نہیں دیا اس کے باوجود ایسا فیصلہ دراصل ہتک عزت کے قانون کا نتیجہ ہے عورت کو خاموش کروانے کے لئے لوگ قانون کو کسی بھی حد تک استعمال کرلیتے ہیں۔