ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں پنشن مراعات کے حوالے سے کیس کی سماعت،چیف سیکرٹری کی طلبی کا عندیہ

پنجاب میں پنشن مراعات کے حوالے سے کیس کی سماعت،چیف سیکرٹری کی طلبی کا عندیہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں پنشن مراعات کے حوالے سے دائر کیس کی سماعت کی، جس میں چیف سیکرٹری اور سیکرٹری فنانس، اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کرنے کا عندیہ دیا گیا۔

 چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سائل محمد اسلم کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نےپنجاب سول سروسز پنشن رولز میں ترمیم کی تشریح کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،درخواست میں بتایا گیا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے ترمیم کی ایک ہی شق کی علیحدہ علیحدہ تشریح پیش کی ہے۔ وفاق نے موقف اختیار کیا کہ ترمیم سے پہلے ایل پی آر (LPR) پر جانے والے پنشن ملازمین پر رولز لاگو نہیں ہوں گے، جبکہ پنجاب حکومت کی تشریح کے مطابق ترمیم پہلے ایل پی آر پر جانے والے ملازمین پر بھی لاگو ہوتی ہے۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ پنجاب حکومت کی تشریح کی وجہ سے صوبائی ملازمین کی پنشن مراعات میں کمی واقع ہوئی ہے اور یہ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ترمیم کے نفاذ اور تشریح کو واضح کیا جائے تاکہ ملازمین کے حقوق متاثر نہ ہوں۔

Ansa Awais

Content Writer