ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس مقابلوں کے خلاف پنجاب حکومت اور پولیس حکام کو لیگل نوٹس جاری

پولیس مقابلوں کے خلاف پنجاب حکومت اور پولیس حکام کو لیگل نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے پنجاب حکومت اور متعلقہ پولیس حکام کو پولیس مقابلوں کے خلاف قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اپریل 2025 سے اب تک رپورٹ ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 900 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جن میں لاہور، فیصل آباد اور شیخوپورہ میں پولیس مقابلوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ میں 670 مقابلوں کا انکشاف ہوا ہے، جس میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا ملزمان مرنے سے پہلے ہی تمام اعترافات کر لیتے ہیں۔

 لیگل نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حق معلومات کے قانون کے تحت مقابلوں کی تصدیق شدہ تفصیلات فراہم کی جائیں اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی قانونی حیثیت واضح کی جائے۔ ساتھ ہی سی سی ڈی کے قیام، طریقہ کار اور نگرانی کے نظام کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس مقابلوں کی ایف آئی آرز کا ایک جیسا متن شکوک و شبہات پیدا کر رہا ہے۔

مزید برآں، ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022 پر عمل درآمد کی تفصیلات دی جائیں اور ماورائے عدالت قتل کے سلسلے کو بند کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ جعلی مقابلوں کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل ٹربیونل بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

لیگل نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر دس روز میں کوئی جواب موصول نہیں ہوا تو ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔