ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خزانہ:ہسپتال اور سیاحت کیلئے کروڑوں روپےمختص ، تفصیلات جاری

 محکمہ خزانہ:ہسپتال اور سیاحت کیلئے کروڑوں روپےمختص ، تفصیلات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ کی جانب سےمختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقوم مختص کی گئی ہیں جبکہ بجٹ کی تفصیلات آن لائن جاری کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی عمارت کی تکمیل کے لیے ایک ارب روپے جاری کر دیے ہیں تاکہ جاری تعمیراتی کام کو جلد مکمل کیا جا سکے اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

سیاحت کے فروغ کے لیے 7 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کا مقصد صوبے میں سیاحتی سرگرمیوں کو بڑھانا اور متعلقہ سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

مزید برآں، ٹی ڈی سی پی کی پتریاٹہ چیئر لفٹ کی اپ گریڈیشن کے لیے ڈھائی کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، تاکہ سیاحوں کو محفوظ اور جدید سہولت میسر آ سکے۔

حکام کے مطابق ان اقدامات سے نہ صرف صحت اور سیاحت کے شعبوں میں بہتری آئے گی بلکہ مقامی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔