ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

20 ڈالرز میں ملنے والا چیٹ جی پی ٹی کا اہم فیچر مفت دستیاب

20 ڈالرز میں ملنے والا چیٹ جی پی ٹی کا اہم فیچر مفت دستیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چیٹ جی پی ٹی کا وہ بہترین فیچر سب کو مفت دستیاب ہے  جسکے لیے پہلے 20 ڈالرز خرچ کرنا پڑتے تھے

اگر آپ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی مفت استعمال کرتے ہیں تو اس کا ایک بہترین فیچر اب آپ کے لیے دستیاب ہے۔اوپن اے آئی کی جانب سے ایکس (ٹوئٹر) پر اعلان کیا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی مفت استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایڈوانسڈ وائس موڈ کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے۔یہ فیچر اب تک ماہانہ 20 ڈالرز فیس ادا کرنے والے چیٹ جی پی ٹی پلس صارفین کو دستیاب تھا۔اسے نومبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا اور یہ چیٹ جی پی ٹی کے چند بہترین فیچرز میں سے ایک ہے۔  
اس کے ذریعے آپ چیٹ بوٹ کو اپنی آواز سے استعمال کرسکتے ہیں اور اکثر تو یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ اے آئی بوٹ کی بجائے کسی حقیقی فرد سے بات کر رہے ہیں۔اوپن اے آئی کی جانب سے پہلے اس فیچر کو ہر ماہ صرف 10 منٹ تک مفت صارفین کو استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔مگر اب اسے تمام مفت صارفین کے لیے پریویو ورژن کی شکل میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔البتہ یہ نہیں بتایا گیا کہ مفت صارفین روزانہ کتنے وقت تک ایڈوانسڈ وائس موڈ کو استعمال کرسکیں گے، بس یہ بتایا گیا کہ چیٹ جی پی ٹی پلس کے صارفین کو 5 گنا زیادہ مفت وقت کی سہولت حاصل ہوگی۔

یہ فیچر 25 فروری سے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔مفت صارفین کے لیے وائس موڈ کا فیچر چیٹ جی پی ٹی 4o منی پر مشتمل ہوگا جبکہ چیٹ جی پی ٹی پلس کو چیٹ جی پی ٹی 4o پر مبنی فیچر دستیاب ہوگا۔