ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیسری مرتبہ ٹرانسپلانٹ ، 5 گردوں کے ساتھ زندگی گزارنے والا شخص

تیسری مرتبہ ٹرانسپلانٹ ، 5 گردوں کے ساتھ زندگی گزارنے والا شخص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت سے تعلق رکھنے والا شخص تیسری مرتبہ ٹرانسپلانٹ کے بعد 5 گردوں کے ساتھ زندگی گزار رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرید آباد میں قائم ایک نجی اسپتال میں دیویندر برلیوار نامی 45 سالہ شخص کا تیسرا گردا ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے۔،رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دیویندر پچھلے 15 سال سے گردے کی بیماری میں مبتلا ہے جس کے 2010 اور 2012 میں 2 ناکام ٹرانسپلانٹ بھی ہوچکے ہیں۔اسپتال کے سینئر ڈاکٹر احمد کمال نے بتایا کہ  2022 میں کووڈ کے بعد مریض کی حالت زیادہ خراب ہوگئی تھی جسے دماغی طور پر معذور کسان کے گردے عطیہ کیے گئے۔

ڈاکٹر احمد کمال نے کہا کہ مریض میں 4 گردے غیر فعال تھے جس میں سے 2 مریض کے اپنے اور 2 ٹرانسپلانٹ کیے گئے گردے تھے جس کی وجہ سے 4 گھنٹوں پر مشتمل  سرجری میں اہم طبی چیلنجوں کا سامنا رہا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پیچیدگیوں کے باوجود مریض کا آپریشن کامیاب رہا اور اس کو 10 دن نگرانی میں رکھنے کے بعد اسپتال سے روانہ کردیا گیا۔