سٹی 42 : چلاس کے علاقے ہڈور کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے کے باعث شاہراہِ قراقرم بند ہوگئی ہے ۔
پولیس کے مطابق چلاس کے علاقے ہڈور کے مقام پر پہاڑی تودہ گر گیا ہے، پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے شاہراہِ قراقرم بند ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اپر کوہستان کے متعدد مقامات پر شاہراہِ قراقرم رات گئے سے بند ہے، شاہراہِ قراقرم کی بندش سے مسافر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ شاہراہِ قراقرم چلاس تا گلگت سیکشن بحال ہے۔