ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے کیا کچھ کیا؟ صوبائی وزیرتعلیم نے بتا دیا

تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے کیا کچھ کیا؟ صوبائی وزیرتعلیم نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض:صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا پنجاب حکومت کا ایک سال بے مثال کامیابیوں کا سال ہے، مریم نواز کی قیادت میں روز اول سے تعلیم کی بہتری پر توجہ مرکوز کی۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیرتعلیم  رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے پہلے 365 دن کا موازنہ گزشتہ حکومتوں سے فخریہ کر سکتے ہیں،پنجاب حکومت کے ابتدائی 365 دنوں میں ریکارڈ تعلیمی اصلاحات کیں،پی ٹی آئی دور میں 13 ارب میں چھپنے والی درسی کتب 6 ارب سے کم میں شائع کر کے دکھائی۔
بوٹی مافیا کا نیٹ ورک توڑا، 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سرٹیفائیڈ کورسز کروائے، آؤٹ آف سکول بچوں کیلئے ٹارگٹڈ مہم چلائی گئی،زیور تعلیم پروگرام کے تحت طالبات کو 2.1 بلین کے وظائف دئیے گئے۔

لڑکیوں کی ٹرانسپورٹ کیلئے سکوٹی سکیم شروع کی،اساتذہ کے تبادلوں کیلئے پنجاب کی پہلی ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کرائی گئی، پہلی بار ہر انتظامی تعلیمی پوسٹوں پر امتحان اور انٹرویو کے ذریعے افسران کی پوسٹنگ کی گئی۔

وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ سکولوں کی مانیٹرنگ، بہتری کیلئے ڈویژنل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، لو پرفارمنگ سکول آؤٹ سورس، انرولمنٹ اڑھائی لاکھ سے سوا 4 لاکھ پر لائے۔