عابد چوہدری: ٹک ٹاک پر دھمکیاں دینے اور کلاشنکوف لے کر گھر کی دہلیز تک پہنچنے کے الزام میں یوٹیوبر رجب بٹ، حیدر شاہ، مان ڈوگر سمیت 7 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمہ سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران ان کے ساتھ گالی گلوچ اور دھمکیاں دیں۔ اسی روز صبح کے وقت رجب بٹ، مان ڈوگر، حیدر شاہ اور مسلح افراد ان کے گھر تک پہنچ گئے، جہاں انہوں نے دھمکیاں دیں کہ ٹک ٹاک پر آنے کا مزہ چکھا دیں گے اور ان کی عزت مجروح کی۔
مدعی نے پولیس کو بتایا کہ ان کی جان کو شدید خطرہ ہے۔
پولیس حکام کی جانب سے مقدمہ درج کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔