ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو :بجلی چوری چھپانے کیلئےاربوں روپےفراڈ کاانکشاف

لیسکو :بجلی چوری چھپانے کیلئےاربوں روپےفراڈ کاانکشاف
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لیسکو میں لائن لاسز و بجلی چوری کو چھپانے کیلئےاربوں روپےکافراڈکرنےکاانکشاف سامنے آ گیا۔

 تفصیلات کے مطابق سولر سسٹم کے 40کروڑیونٹس کو بجلی کی خریداری میں شامل کئےبغیرلاسزمرتب کئےگئے،ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمرسروسزنےسولرسسٹم کےایکسپورٹ شدہ یونٹس کوخریداری میں شامل نہیں کیا،سب ڈویژنز کی سطح پر ایکسپورٹ یونٹس کو خریداری میں شامل کر کے لائن لاسز کم کئے گئے۔

کمپنی کی سطح پر ایکسپورٹ یونٹس کو خریداری کا حصہ نہ بناکر لائن لاسز بنائے گئے،لیسکو نے سی پی پی اے سے خریدے گئے 14906 ملین یونٹس پر لائن لاسز کو مرتب کیا۔

 قوانین کے مطابق لیسکو کو 409 ملین ایکسپورٹ شدہ یونٹس کو شامل کر کے لاسز بنانے تھے۔

دستاویزات کے مطابق  ایکسپورٹ یونٹس شامل نہ کر کے لیسکو کے لائن لاسز 9.4فیصد ریکارڈ ہوئے، ایکسپورٹ شدہ یونٹس میں شامل کر کے لائن لاسز کی شرح 11.8 فیصد ریکارڈ ہونی تھی۔