ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنانیر کا نامناسب لباس، ویڈیو سامنے آنے پر تنقید کی زد میں آگئیں

دنانیر کا نامناسب لباس، ویڈیو سامنے آنے پر تنقید کی زد میں آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اداکارہ دنانیر مبین اپنےمشہور ڈائیلاگ ’ پارٹی ہورہی ہے ‘ کی وجہ مشہور ہوئیں جس کے بعد  ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، بعد میں ایکٹکنگ کی دنیا میں انہوں نے متعدد سپرہٹ سیریلز کئے، مداحوں کی جانب سے ان کے ڈراموں کو پسند کیا، سوشل میڈیا پر انکی نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

معروف اداکارہ دنانیر مبین کے ڈراموں میں قابل ’صنف آہن‘’محبت گمشدہ میری‘ہے، میم سے محبت ان کا نیا ڈرامہ سیریل ہے جو ہم ٹی وی پر نشر ہو رہا ہے، اس ڈرامے کو اس وقت یوٹیوب پر سب سے زیادہ ویوز مل رہے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ دنانیر اور ان کی بہن کو کسی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آتے دیکھا گیا، اداکارہ نے ’فیٹنگ ٹریک‘ سوٹ پہنا ہوا تھا جبکہ ان کی بہن سفید رنگ کا ڈریس زیب تن کیا جس پر پاکستان اور جھنڈا پرنٹ کیا ہوا تھا، اداکارہ یشما گل نے دونوں کا ویلکم کیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےدونوں بہنوں پر تنقید کی جارہی ہے، ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں پہنچنے پر مداح دانانیر کا جم کا ٹریک سوٹ دیکھ کرمایوس ہوگئے جبکہ اداکارہ کی بہن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا وہ خود کو سلیبرٹی سمجھ رہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا’  ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں آنے کے لئے دانانیر نے جم کا ٹریک سوٹ کیوں پہنا؟ کچھ نے کہا کہ اداکارہ نے اپنے ناک کی سرجری کرائی ہوئی ہے۔