اداکارہ اُشنا شاہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، تصاویر وائرل

اداکارہ اُشنا شاہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، تصاویر وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداکارہ اشنا شاہ اور معروف گولفر حمزہ امین کی شادی کی تقریبات کا  آغاز  ہوگیا۔

اداکارہ اشنا شاہ اور حمزہ امین کی جانب سے انسٹاگرام  اسٹوری پر مایوں کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں دلہا کو ہاتھ میں پان لیے اسٹیج پر اداکارہ کے پہلو میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-02-26/319405_6723527_updates.jpg

اداکارہ اشنا نے مایوں کی تقریب کیلئے گولڈن رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جب کے ان کے منگیتر کو وائٹ شرٹ اور بلیک پینٹ میں دیکھا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل انسٹاگرام پیج پر ڈیزائنر  وردا سلیم کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں   اداکارہ اشنا شاہ کو  اپنے عروسی لباس کا خاکہ دیکھ کر جذباتی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ دسمبر میں  اشنا شاہ نے گولفر حمزہ امین سے منگنی کی تھی جس کی تصاویر بھی اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں۔

Ansa Awais

Content Writer