ویب ڈیسک: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کے دام 1 لاکھ 27 ہزار 950 روپے ہیں۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 385 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 696 روپےہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہو کر 1890 ڈالر فی اونس ہے۔