ویب ڈیسک: یوکرین پر روس کے حملے کے بعد روسی ٹینک نے سڑک پر آنیوالی کار سوار خاتون کو روندڈالا جس کے نتیجے میں کار تو مکمل طور پر تباہ ہوگئی مگر خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق دوروز قبل روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو روسی ٹینک یوکرین کی سڑکوں پرآگئے ، سڑکوں پر ٹریفک کے باعث سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھی ۔کار میں سوار خاتون سڑک پر نکلی تو سڑکوں پر موجود روسی ٹینکوں نے کارکو روند ڈالا مگر کار میں سوار خاتون معجزانہ طور پر بچ گئیں کارمکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔
Russian tank crushes civilian car. Miraculously, the driver was rescued.
— Charlotte Salomon (@SalomonSoup) February 25, 2022
A poignant portrayal of Putin’s cowardly war. pic.twitter.com/Tb8fsOQlbt
سڑک کے گرد کچھ لوگ خاتون کی مدد کیلئے آئے اور خاتون کو کار کے ملبے سے نکالا۔مذکورہ ویڈیو ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
NEW - Russian tank crushes car with civilian inside in the city of Kyiv, Ukraine pic.twitter.com/RTEWck0tQw
— tomorraw.com (@tomorrawdotcom) February 25, 2022
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی ابھی بھی جاری ہے ،روس یوکرین کے دارالحکومت تک پہنچ چکا ہے ، چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر روس پہلے سے ہی قبضہ کرچکا ہے ۔روسی حملے پر امریکا اور یورپ نے روس پر شدیدپابندیاں عائد کردی ہیں ۔