سوشل میڈیا پرغیرقانونی حرکت نوجوان کو مہنگی پڑ گئی

سوشل میڈیا پرغیرقانونی حرکت نوجوان کو مہنگی پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے نوجوان کو شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔، ملزم سے ناجائز اسلحہ پسٹل اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔
 شاہدرہ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا، ملزم نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی تصاویر اپلوڈ کی تھیں، پولیس کے مطابق ملزم کی تصاویر وائرل ہونے پر کارروائی کی گئی، گرفتار ملزم شیر علی کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
سوشل میڈیا پرمنفرد نظر آنے کیلئے آج کل نوجوان عجیب و غریب حرکتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔یہ نوجوان اسی شوق کی تسکین میں بعض اوقات غیرقانونی اقدامات بھی کربیٹھتے ہیں، جس کا خمیازہ بھی اِنہیں ہی بھگتنا پڑتا ہے۔ایک نوجوان نور نے اسلحہ لہراتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو اَپ لوڈ کی ہی تھی کہ شاد باغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب غازی آباد کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے باعث نوجوان زخمی ہو گیا پولیس نے موقع ہر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے علاقے رزاق کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں عثمان ملک نامی نوجوان زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔