سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق رپورٹ طلب کرلی، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے حکام کو ہسپتالوں کی خراب مشینری، صفائی، علاج کی دستیاب سہولتوں، ڈاکٹرز اور عملے کے رویہ سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے حکام سے لاہور سمیت صوبے بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے حکام وزیراعظم کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں خراب مشینری، صفائی، علاج کی دستیاب سہولتیں، ادویات کی دستیابی سمیت ڈاکٹرز اور عملے کے رویہ سے متعلق شکایات کے تدارک کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے رپورٹ طلب کرنے کے بعد ٹیچنگ ہسپتالوں کی حات زار کی ہنگامی طور پر تصاویر اتاری گئی ہیں، جو وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے مانگی گئی رپورٹ کی روشنی میں ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔